10 ستمبر 2015 - 22:07
روس میں اعتدال پسند امام مسجد قتل

روس میں مقامی امام مسجد کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ خبر رساں ادارے نے روسی تفتیش کاروں حوالے سے بتایا ہے کہ چیچنیا کی سرحد سے ملحق داغستان کے علاقے میں کردوں کے ایک گاوں میں 34 سالہ امام مسجد محمد خضروف کو 2 افراد نے صبح 4 بجے کے قریب اس وقت گولی مار کر قتل کردیا جب وہ نمازِ فجر کے لیے جارہے تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس میں مقامی امام مسجد کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ خبر رساں ادارے نے روسی تفتیش کاروں حوالے سے بتایا ہے کہ چیچنیا کی سرحد سے ملحق داغستان کے علاقے میں کردوں کے ایک گاوں میں 34 سالہ امام مسجد محمد خضروف کو 2 افراد نے صبح 4 بجے کے قریب اس وقت گولی مار کر قتل کردیا جب وہ نمازِ فجر کے لیے جارہے تھے۔ انویسٹی گیشن ٹیم کے مطابق ماسک پہنے ہوئے 2 نامعلوم افراد نے امام پر پستول سے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق قتل کیے جانے والے امام روسی نوجوانوں کو معتدل اسلام سکھانے کے حوالے سے سرگرم تھے جبکہ وہ اپنا ایک آن لائن ٹیلی ویژن چینل بھی چلا رہے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔

/169